مغربی کنارے میں 34 نئی اسرائیلی بستیوں کا اعلان، مجموعی تعداد 103 پہنچ گئی.
فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام مغربی کنارے میں اسرائیلی کابینہ نے 34 نئی بستیوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد مغربی کنارے میں مجموعی طور پر 103 نئی اسرائیلی بستیوں کی منظوری دی جا چکی ہے، جبکہ گزشتہ عرصے میں پہلے ہی 69 بستیوں کا اعلان ہو چکا تھا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ اقدام فوجی کارروائیوں کے ساتھ سامنے آیا ہے اور اسرائیلی مبصرین بھی اس اعلان پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔