کیا بائیس سال میں کسی نے وزیر خزانہ کی مکمل تقریر سنی؟ ہمیشہ کتابیں پھاڑ کر پھینکی گئیں
، سپیکر پر حملے کی کوشش کی گئی، ایسے رویوں کو اب روکنا ہوگا: نجی یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر)) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اولڈ پنجاب اسمبلی ہال میں نجی یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے سپیکر کا کردار ایوان کو آئین، قانون اور اسمبلی قواعد کے مطابق چلانا ہے، اور بطور سپیکر وہ ایوان کے نظم و ضبط کے محافظ ہیں۔خطاب کے دوران سپیکر نے کہا سوال یہ ہے کیا سپیکر کو کسی کی طرفداری کرنی چاہیے؟ میرے کردار کو بار بار غلط انداز میں پیش کیا گیا، جبکہ میں صرف آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر فیصلے کرتا ہوں۔ اپوزیشن کا شور شرابہ اور بجٹ اجلاس میں بد نظمی، عوام کے اس حق پر حملہ ہے کہ وہ جان سکیں ان کے لیے کتنے پیسے مختص کیے جا رہے ہیں۔ کیا بائیس سال میں کسی نے وزیر خزانہ کی مکمل تقریر سنی؟ ہمیشہ کتابیں پھاڑ کر پھینکی گئیں، سپیکر پر حملے کی کوشش کی گئی، ایسے رویوں کو اب روکنا ہوگا۔