بچوں پر حملہ گھناؤنا اور انسانیت سوز جرم ،یہ ایک دل سوز واقعہ تھا :سینیٹر روبینہ خالد
اسلام آباد (یواین پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ آج سے 11 سال قبل 16 دسمبر 2014 کو علم دشمنوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملہ کر کے ظلم و بربریت کی انتہا کی،اس افسوسناک دن دہشت گردوں نے ہمارے بچوں اور قوم کے مستقبل پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ گھناؤنا اور انسانیت سوز جرم ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ یہ ایک دل سوز واقعہ تھا جس کی یاد ہمارے دلوں کو مضطرب کیے ہوئے ہے، سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات دہشت گردوں اور خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں