کراچی(آئی این پی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی بلندی کا ریکارڈ قائم ہوگیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔بازار حصص میں منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی خرید و فروخت کا آغاز 1030 پوائنٹس کی شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 772 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا