اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ میں ایف بی آر افسران کو ہیڈ کوارٹر الائو نس دینے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ وکیل ایف بی آر نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کو ایگزیکٹو الائو نس دیا جاتا ہے، جبکہ ایف بی آر ملازمین کو ایگزیکٹو الائونس کی بجائے ہیڈ کوارٹر الانس دیا گیا۔ ٹائم اسکیل والے ملازمین کو یہ الائونس نہیں دیا جاسکتا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اس کی منظوری وزیر اعظم نے دی تھی؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے الانس کی سمری فوری منگوانے کی ہدایت کی تاکہ حقیقت کا پتا چل سکے۔ عدالتی حکم پر دوران سماعت ایف بی آر ہیڈ کوارٹر الائونس کی سمری منگوائی گئی۔وکیل ایف بی آر نے بتایا کہ یہ الائو نس 17 گریڈ کے افسران کے لیے ہے، جبکہ موجودہ درخواست گزار گریڈ 17 کے ملازمین نہیں