پاکستان میں چند امیر افراد ساری دولت پر قابض ہیں عالمی ادارے کی رپورٹ

 امیر ترین 10 فیصد افراد ملک کی کل آمدنی کا 42 فیصد اور کل دولت کا 59 فیصد کنٹرول کرتے ہیں، غریب ترین نصف افراد صرف 19 فیصد آمدنی میں حصہ دار 
 پاکستان میں فی کس اوسط آمدن 4,200 یورو اور اوسط دولت 15,700 یورو تخمینہ ہے،  خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت کم ہو  8.5 فیصد ہو گئی :ورلڈ ان ایکویلیٹی رپورٹ 
اسلام آباد(آئی این پی )   ورلڈ ان ایکویلیٹی رپورٹ 2026   میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں آمدنی اور دولت کی غیر مساوی تقسیم برقرار ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے امیر ترین 10 فیصد افراد ملک کی کل آمدنی کا 42 فیصد اور کل دولت کا 59 فیصد کنٹرول کرتے ہیں، جبکہ ملک کے غریب ترین نصف افراد صرف 19 فیصد آمدنی میں حصہ دار ہیں۔رپورٹ کے مطابق امیر ترین 1 فیصد افراد کے پاس کل دولت کا 24 فیصد موجود ہے، جو ملک میں دولت کی انتہائی غیر متوازن تقسیم کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان میں فی کس اوسط آمدنی تقریبا 4,200 یورو اور اوسط دولت 15,700 یورو تخمینہ ہے۔گذشتہ دہائی کے دوران آمدنی کی تقسیم میں صرف معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جس کے مطابق 2014 سے 2024 کے درمیان امیر ترین 10 فیصد اور غریب ترین 50 فیصد کے درمیان فرق 22 سے کم ہو کر 21.4 رہ گیا۔رپورٹ میں صنفی تفاوت بھی نمایاں کی گئی ہے۔ خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت دوران مدت کم ہو کر 9.8 فیصد سے 8.5 فیصد ہو گئی، جو ملک میں خواتین کی اقتصادی شمولیت کی محدودیت کی عکاسی کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی منظرنامے میں صورتحال اور بھی سخت ہے