چند ہی گھنٹوں کے اندر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ریکارڈ اضافہ

 واشنگٹن (آئی این پی )دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں چند ہی گھنٹوں کے اندر ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔بلومبرگ کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر محصولات میں اضافے کو 90دن کیلئے ملتوی کرنے کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں کے اندر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ گھنٹوں میں ان خوش نصیبوں کی دولت میں 304بلین ڈالر کا اضافہ ہوا، سب سے زیادہ رقم ایلون مسک نے کمائی، ٹیسلا کے سٹاک کی قیمت میں 23فیصد اضافہ ہوا، مجموعی مالیت میں 36 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔مارک زکربرگ کی دولت میں بھی 26بلین ڈالر کا اضافہ ہوا اور اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کی دولت میں 15.5بلین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔