خوف وہراس پھیلانے پر سخت ایکشن ہوگا:ایس پی اویس شفیق
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران سرچ آپریشنز مختلف مقامات سے 5ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مناواں چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا محمد بشارت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران سرچ آپریشنز مختلف مقامات سے 5ملزمان اسلم، تصدق، غلام جیلانی،شفیق، اور مدثر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیاملزمان سے 3 کلاشنکوف رائفلز، 2 پستول میگزینز اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئی ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تحقیقات جاری ہیں سر عام اسلحہ کی نمائش کرکے خوف وہراس پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگاایس پی کینٹ اویس شفیق نیچوکی انچارج اعوان ڈھائے والا محمد بشارت اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نا جائز اسلحہ، شو اف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،