اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی میں عوامی نمائندگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اپنے پارلیمانی ذمہ داریوں کو نبھا رہا ہے، لیکن عوامی نمائندگی کے حوالے سے تحفظات ہیں۔
انہوں نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے 26ویں آئینی ترمیم اتفاق رائے سے پاس کی، جس میں حکومتی اور اپوزیشن بینچوں کی تمام جماعتیں شامل تھیں، حالانکہ بڑی اپوزیشن جماعت نے لاتعلقی ظاہر کی۔مولانا فضل الرحمٰن نے پارلیمانی سیاست میں مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا، اور کہا کہ دونوں فریق ایک دوسرے کو دلائل کے ساتھ سمجھا کر مسائل کا حل نکالتے ہیں۔