سوناکشی سنہا کا مکیش کھنہ کی تنقید پر ردعمل، والد کی تربیت کا ذکر

سوناکشی سنہا کا مکیش کھنہ کی تنقید پر ردعمل، والد کی تربیت کا ذکر

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور شکتی مان کے اسٹار مکیش کھنہ کے درمیان تنازعہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہے، جس کی ابتدا 2019 میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے ایک ایپی سوڈ سے ہوئی تھی۔

اس شو میں سوناکشی سنہا رامائن سے متعلق ایک سوال کا جواب دینے میں ناکام رہیں، جس پر مکیش کھنہ نے سوناکشی کے والد شتروگن سنہا پر تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو رامائن کی تعلیم نہیں دی۔اس تنقید پر سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سوال کا جواب نہ دینے والے دیگر دو مقابلہ کرنے والے بھی تھے، لیکن مکیش کھنہ نے صرف ان پر ہی تنقید کی۔

 سوناکشی نے یہ بھی کہا کہ بھول جانا ایک عام انسانی عمل ہے، اور مکیش کھنہ شاید معافی اور مہربانی جیسے الفاظ کو بھول چکے ہیں، جو بھگوان رام نے سکھائے تھے۔انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد شتروگن سنہا نے انہیں بہترین تربیت دی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ مکیش کھنہ کے نازیبا تبصروں کا احترام کے ساتھ جواب دے رہی ہیں۔