بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کے رشتے سے متعلق ایک نجومی کی پیشگوئی نے مداحوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔
سشیل کمار سنگھ، جو بھارت کے معروف ماہر نجوم ہیں، نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی طلاق جلد ہی ہو جائے گی۔ ان کی پیشگوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سشیل کمار نے مزید کہا کہ طلاق سے پہلے دونوں کے درمیان بہت لڑائیاں ہوں گی اور بچے کی پیدائش کے بعد جھگڑے شدت اختیار کر لیں گے، یہاں تک کہ ہاتھا پائی کی نوبت بھی آ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شادی ایک "خراب" اختتام کی طرف جائے گی۔یہ پیشگوئی سوناکشی اور ظہیر کے مداحوں کے لیے صدمہ کا باعث بنی، کیونکہ دونوں کی شادی صرف گزشتہ سال ہی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ سشیل کمار نے اس سے قبل بھی ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی پیشگوئی کی تھی، تاہم وہ پیشگوئی ابھی تک پوری نہیں ہوئی۔ماہر نجوم کی پیشگوئیاں ہمیشہ ہی متنازعہ رہی ہیں، اور دنیا بھر میں بہت سے لوگ ان پر یقین نہیں رکھتے۔ پھر بھی کچھ افراد ان پیشگوئیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔