سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی نئی فلم ’تو ہے میری کرن‘ کی پہلی جھلک جاری

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی نئی فلم ’تو ہے میری کرن‘ کی پہلی جھلک جاری

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کی نئی رومینٹک تھرلر فلم ’تو ہے میری کرن‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔

فلم کے پوسٹر میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو مرکزی کرداروں میں دکھایا گیا ہے، جبکہ اس کی ٹیگ لائن ’اسے ایک تعلق ملا، اسے ایک جنون‘ نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔پوسٹر میں ظہیر اقبال سنجیدہ اور پراسرار انداز میں نظر آرہے ہیں، جبکہ سوناکشی سنہا نسبتاً پرسکون دکھائی دے رہی ہیں۔ فلم کی پہلی جھلک سے اندازہ ہوتا ہے کہ کہانی میں محبت کے ساتھ سسپنس اور جنون کے عناصر بھی شامل ہیں۔فلم کی کہانی کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔ کرن راول کی تحریر و ہدایت کاری میں بننے والی ’تو ہے میری کرن‘ 23 اکتوبر 2026 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔