لاہور(آئی این پی )پنجاب کے 36اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 16دسمبر سے ہوگا۔وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انسدادِ پولیو مہم 22دسمبر تک جاری رہے گی۔ دیگر 33 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 20 دسمبر تک جاری رہے گی، 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 85 ہزار موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔