اسلام آباد(آن لائن )ایم این اے خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین، کمیونٹی نمائندوں اور متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ نومبر کی انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے اور ہر بچے کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے تک کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔اپنے پیغام میں خاتون اول نے کہا کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں اور یہ بیماری عمر بھر کی معذوری حتیٰ کہ مستقل فالج کا سبب بن سکتی ہے، تاہم ویکسینیشن کے ذریعے بچوں کو اس مرض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے