لاہور(کورٹ رپورٹر )اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کے مقدمے پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔مقدمے پر اینٹی کرپشن کورٹ کے جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوئی سماعت نہیں ہو سکی۔ سابق وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جگہ بھی ان کے نمائندے انوار حسین پیش ہوئے۔یا