لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگرمل کرپشن کیس میں وزیر اعظم شہبازشریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پرسماعت کی۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ 6 فروری کو سنایا جائے گا۔