رمضان شوگر مل کیس:حمزہ شہباز پیش ہوگئے

 لاہور(آئی این پی )اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ جج اینٹی کرپشن نے ریمارکس دئیے کہ ابھی ہم نے دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا ہمارے پاس اختیار ہے یا نہیں۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع کروایا۔ سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن سردار محمد اقبال ڈوگر نے ریفرنس پر سماعت کی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ وزیر اعظم کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔