ایران نے اوور فلائنگ کیلئے مغربی فضائی حدود بھی کھول دی

تہران (آئی این پی )ایران نے اسرائیل سے سیز فائر کے 6روز بعد ملک کی مغربی فضائی حدود بھی غیر ملکی ائیر لائن کی اوور فلائنگ کیلئے مشروط طور پر کھول دی ہے۔ جنگ بندی کے دوسرے دن ایران نے اپنی مشرقی فضائی حدود پیشگی اجازت کی شرط کے ساتھ کھول دی تھی تاہم مغربی فضائی حدود سے اوور فلائنگ بند تھی جسے پیر کو کھول دیا گیا ہے۔ اوور فلائنگ کی غیر ملکی پروازوں کو ایران کی مغربی فضائی حدود سے گزرنے کیلئے (FL245) یعنی 24500 فٹ سے زائد کی بلندی پر پرواز کرکے گزرنا ہوگا۔ جاری نوٹم کے مطابق متعلقہ فلائٹ انفارمیشن ریجن میں لینڈ یا ٹیک آف کرنے والی پروازوں ان احکامات کی تابع نہیں ہیں۔