دریا ئوں ندی نالوں میں طغیانی آگئی ‘،اندلس میں زیتون کے باغات ریلے میں بہہ گئے
میڈرڈ(آئی این پی )اسپین میں ایک ہفتے کے دوران دو سمندری طوفانوں کا سامنا،سمندری طوفان لیونارڈو نے کئی صوبوں میں تباہی مچادی،مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک کئی زخمی ہوگئے۔سمندری طوفان لیونارڈو کے باعث شدید بارشوں کے بعد دریا بپھر گئے،ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی۔ ملک بھر میں170 شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند ہیں،گیارہ ہزار افراد بے گھر ہوئے،اندلس میں زیتون کے باغات ریلے میں بہہ گئے