پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کیلئے نیب سے مدد طلب

پی اے سی ون  کا محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ایک ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد (آئی این پی) پبلک اکائونٹس کمیٹی ون نے پی ٹی آئی دور حکومت میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے  نیب سے مدد طلب کر لی ہے۔کمیٹی نے محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ایک ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور ہیر پھیر کی نیب کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 ماہ کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرکے پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کو ارسال کرے۔ذرائع کے مطابق زیرِ جائزہ مالی بے ضابطگیوں میں غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینے کے معاملات بھی شامل ہیں۔