آج بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن

لاہور(آئی این پی)وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ آج بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہو گا۔وزارت سے جاری بیان کے مطابق17 دسمبر تک موصول تمام درخواستیں "پہلے آئیے پہلے پائیے" کے اصول پر کامیاب تصور کی جائیں گی۔ وزارت نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر نامزد بینکوں میں جمع کروانے کا عندیہ بھی دے دیا۔وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ نئے اعلانات کے لئے موبائل ایپ "پاک حج" اپنے اسمارٹ فون پر لازمی ڈان لوڈ کر لیں تاکہ انہیں فوری رہنمائی اور آگاہی میسر آ سکے