بھارت نے سری لنکا کے خلاف افتتاحی ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی پہلی اننگز 462 رنز پر مکمل کرلی ہے۔
گال میں کھیلے جا رہے اس ٹیسٹ میں بھارت نے کھیل کا آغاز 460 رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے کیا، مگر آخری وکٹ کے لیے صرف دو رنز کا اضافہ ہوا۔بھارتی ٹیم کی اننگز کا خاتمہ اسیتھا فرنینڈو کی وکٹ پر ہوا، جنہوں نے پریسیدھ کرشنا کو آؤٹ کیا۔ بھارت کی جانب سے دیودوت پڈیکل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 167 رنز کی بڑی اننگز کھیلی، جبکہ کے ایل راہول نے 82 اور دھروو جوریل نے 51 رنز بنائے۔سری لنکا کی طرف سے سب سے کامیاب بولر پرباتھ جے سوریا رہے جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کیشارا نوانتھا نے 3 اور اسیتھا فرنینڈو نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔یاد رہے کہ دوسرے روز مسلسل بارش کے باعث پہلے دو سیشنز کا کھیل ممکن نہیں ہوسکا تھا، جس کے باعث میچ کا شیڈول متاثر ہوا۔