دبئی میں ڈاکٹرز نے تفصیلی طبی معائنہ کیا، طبیعت بہتر ہے،کچھ ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں
دبئی(آئی این پی ) سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے یو اے ای میں اپنا طبی معائنہ کرایا،دبئی میں ڈاکٹرز نے قمر جاوید باجوہ کاتفصیلی طبی معائنہ کیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں،قمر جاوید باجوہ 3ہفتے سی ایم ایچ میں زیرعلاج رہے،انہیں سر اور کمرمیں چوٹ آئی تھی۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر جاوید باجوہ کی طبیعت بہتر ہے، کچھ ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں، چیک اپ اورڈاکٹروں کی ہدایات کے بعد قمر باجوہ واپسی کافیصلہ کریں گے۔قمر جاوید باجوہ کچھ دن متحدہ عرب امارات میں بیٹے کے پاس قیام کریں گے، جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ ساڑھے چار ماہ قبل گھرمیں وضو کے دوران گر گئے تھے۔ رواں سال فروری میں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر ) نے پاک فوج کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے زیرِ علاج ہونے کی تصدیق کی تھی۔