بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل، بیٹوں سے ٹیلیفونک رابطہ کرا دیا گیا:اٹارٹی جنرل

عمران خان کی بینائی میں 70 فیصد بہتری: اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس سے ملاقات میں پورٹ پیش کردی
اسلام آباد(آن لائن )وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمدکرتے ہوئے بانی تحریک انصاف عمران خان کی آنکھوں کے معائنہ کے ساتھ ساتھ انھیں ان کے بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات بھی کرادی ہے۔سپریم کورٹ نے 16فروری سے قبل یہ ملاقات کرانے اور معائنہ کاحکم دیاتھا۔یہ تفصیلات اٹارنی جنرل پاکستان نے چیف جسٹس یحٰی آفریدی سے ملاقات کے دورا ن بتائی ہے۔اٹارنی جنرل پاکستان کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے ذرائع کاکہناہے کہ ملاقات میں اٹارنی جنرل نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد بارے بتایاہے۔مختصر ملاقات چیف جسٹس چیمبر میں ہوئی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔رپورٹ میں آنکھوں کی حالت بہت بہتربنائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ میں ماہر ڈاکٹرز نے عمران خان کا میڈیکل معائنہ کیا، بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ میں علاج کے بعد واضح بہتری آئی ہے۔قبل ازیں اْنہیں پمز اسپتال میں علاج فراہم کیا گیا تھا، جس کے بعد بینائی میں تقریباً 70 فیصد ریکوری ہو چکی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور عمران خان کی فیملی کو بھی بریفنگ دی