نواز شریف پٹھوں میں درد ، لندن روانہ
نواز شریف غیرملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے روانہ ہوئے، چند روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ کرایا تھا، سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار
لاہور(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہوگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف غیرملکی ایئر لائن قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے روانہ ہوئیان کا لندن میں قیام تقریباً 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کرائیں گے اور ملاقاتیں بھی کریں گے۔ کچھ روز قبل نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ کرایا تھاجہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی کی گئی، نواز شریف کو پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار ہے