راولپنڈی ( آن لائن) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کرگئے، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور پاک فوج کے تمام رینکس نے مرحوم کے شاندار عسکری کیریئر، قائدانہ صلاحیتوں اور پاک فوج کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے‘وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی جنرل عبدالوحید کاکڑ (ریٹائرڈ) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم جنرل عبدالوحید کاکڑ کی عسکری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک فوج کے لیے اہم خدمات انجام دیں۔ ان کی خدمات اور قومی دفاع کے لیے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے