دہشت گرد ملک کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے خاران میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا
اسلام آباد( آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خاران میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سردار ایاز صادق نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور بلوچستان سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے اور ملک کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔سردار ایاز صادق نے عزم کا اظہار کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت جاری رکھی جائے گی۔