ایران-امریکہ مذاکرات کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں.
وائٹ ہاؤس کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں کا رخ بدل گیا اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.36 فیصد کمی کے بعد یہ 98.13 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 1.4 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد یہ 93.29 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔معاشی ماہرین کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی معاہدہ عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی واپسی کا باعث بن سکتا ہے، جس سے توانائی بحران میں کمی آنے کا امکان ہے۔