عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی،

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی،

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نمایاں کمی کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے بعد توانائی کی عالمی منڈی میں غیر یقینی کی فضا برقرار ہے۔

کاروباری رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل 67 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 63 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی بڑی وجوہات میں عالمی معیشت میں سست روی کے خدشات، تیل کی طلب میں کمی اور بڑے پیداواری ممالک کی پالیسیوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال شامل ہیں۔اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ اور یورپ میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت مالی پالیسیوں کے باعث صنعتی سرگرمیوں میں سست روی دیکھی جا رہی ہے، جس سے تیل کی طلب متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ چین میں معاشی بحالی کی رفتار توقع سے کم رہنے نے بھی عالمی سطح پر تیل کی طلب پر دباؤ ڈالا ہے۔