کسووال میں لاپتہ بزرگ کی لاش جنگل سے برآمد

عباس موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا اور لوٹ کر نہ آیا، اگلے دن لاش مل گئی 
کسووال (خصوصی رپورٹ)کسووال کے نواحی گائوں4چودہ ایل سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے65 سالہ عباس شاہ کی لاش جنگل کے علاقے میں اوور ہیڈ برج کسووال کے قریب سے برآمد کرلی گئی۔عباس شاہ بدھ کی صبح موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا ، تاہم رات گئے تک واپس نہ لوٹا، جس پر اہلخانہ نے تھانہ کسووال میں اطلاع دی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر تلاش کا عمل شروع کر دیا۔جمعرات کی صبح لاپتہ عباس شاہ کی لاش اوور ہیڈ برج کے قریب جنگل سے ملی،موٹر سائیکل بھی اس کے پاس ہی موجود تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔