افغان طالبان کیخلاف عوامی تحریکیں زور پکڑنے لگیں

 ہماری اصل طاقت عوام ہیں جو افغان طالبان رجیم کے سازشی پروپیگنڈے میں نہ آئیں:احمد مسعود
کابل(خصوصی رپورٹ)افغان انٹرنیشنل کے مطابق نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے رہنما احمد مسعود نے کہاہے کہ افغانستان میں طالبان کا دورختم ہو ننے کے قریب ہے۔ طالبان رجیم کے تسلط کی خلاف عوامی تحریکوں کااتحاداورہم آہنگی ہی بہترین حکمتِ عملی ہے۔ احمدمسعود نے طالبان کاکوئی متبادل نہ ہونے کادعوی مستردکرتے ہوئے اسے انتشارپھیلانے کی منظم حکمت عملی قراردیا۔احمد مسعود نے کہا کہ مختلف افغان سیاسی گروہ افغان طالبان رجیم کیخلاف بنیادی اصولوں پرمتفق ہیں ، ہماری اصل طاقت عوام ہے،عوام افغان طالبان رجیم کے سازشی پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔