اسرائیلی جیل میں مروان برغوثی پر کتے چھوڑ دئیے گئے، بیہوشی تک تشدد

غزہ (آئی این پی )فلسطین کے نیلسن منڈیلا کہلانے والے معروف رہنما مروان برغوثی کو اسرائیلی جیلوں میں شدید خطرات کا سامنا ہے، ان کے وکیل کے مطابق حالیہ ہفتوں میں مروان پر تین بار حملہ کیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ان حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے وکیل بن مارمریلی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک واقعے میں جیل کے محافظوں نے 66 سالہ مروان برغوثی پر کتا چھوڑ دیا تھا۔مروان برغوثی ایک ایسی شخصیت ہیں جنہیں تمام فلسطینی گروہوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور وہ طویل عرصے سے دو ریاستی حل کے حامی رہے ہیں،