مودی کی ناقص پالیسیاں، منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سکیورٹی فورسز آمنے سامنے

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم کی تمام حکومتی پالیسیاں ہر شعبے میں ناکام ہو رہی ہیں۔مودی سرکار کی ناقص منصوبہ بندی اور متنازع فیصلوں کے باعث منی پور میں کشیدگی برقرار ہے، جہاں عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے آ چکے ہیں جبکہ مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسی طرح علیحدگی پسند تحریکیں بھی عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ بھارت کے اپنے ذرائع ابلاغ نے مودی سرکار کی جانب سے منی پور کے عوام پر کیے جانے والے مظالم کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پور کے ضلع بشنوپور میں دوبارہ فسادات پھوٹ پڑے ہیں جس کے باعث حالات شدید کشیدہ ہو گئے۔