امریکہ میں اسرائیل کی عوامی حمایت میں نمایاں کمی آرہی ہے: میڈیا

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا میں اسرائیل کے لیے عوامی حمایت میں نمایاں کمی آ رہی ہے، جس کی بڑی وجہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نتین یاہو کو قرار دیا جا رہا ہے۔یہ بات امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک نئی تجزیاتی رپورٹ میں سامنے آئی ہے ۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق حالیہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مختلف سیاسی اور سماجی گروہوں میں اسرائیل کے حوالے سے رائے تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ 50 سال سے کم عمر ریپبلکن ووٹرز میں اسرائیل کے حق میں حمایت 4 سال قبل 28 اضافی پوائنٹس سے کم ہو کر 2025 میں 2 مائنس پوائنٹس ہو گئی اور 2026 میں مزید گھٹ کر 16 پوائنٹس کی کمی تک پہنچ گئی ہے، جو 40 پوائنٹس سے زائد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔