برطانوی خام تیل کی قیمت87 ڈالر فی بیرل ریکارڈ ، امریکی خام تیل بھی 3 فیصد سستا ہوکر 85 ڈالر پر آگیا
لندن(آئی این پی )ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔برطانوی خام تیل 3 فیصد سستا ہوگیا، جس کی نئی قیمت 87 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے، اسی طرح امریکی خام تیل بھی 3 فیصد سستا ہوکر 85 ڈالر پر آگیا۔متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ آئل 5 فیصد سستا ہونے کے بعد 83 ڈالر فی بیرل کے حساب سے فروخت ہونے لگا، ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی کے ساتھ نیچے آئیں گی۔