پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے:عرفان صدیقی

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے۔   مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے  کمیٹی کو بریفنگ دی،  اور بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دوروں سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا