دفاعی معاہدے نے بھارت کو پریشان کر دیا ہے: عبدالباسط

اسرائیل کے قطر پر حملے نے عرب دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے:سابق ہائی کمشنر کی گفتگو
اسلام آباد( آئی  ین پی )بھارت میں سابق ہائی کمشنر عبدالباسط  نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے نے نئی دہلی کو پریشان کر دیا ہے۔ایک انٹرویو میں  انہوں نے  کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات ہیں، پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔عبدالباسط نے کہا کہ اسرائیل کے قطر پر حملے نے عرب دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔