لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی گھر کے باہر برف ہٹانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔سابق فاسٹ بولر عمر گل نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بارش اور ڑالہ باری کے مناظر بھی شامل ہیں۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عمر گل کو گھر کے باہر سے برف ہٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اپنے پیغام میں عمر گل نے لکھا کہ ’’اس طرح کی ڑالہ باری بہت خطرناک ہوسکتی ہے، خاص طور پر جب اچانک اجائے۔عمر گل نے کہا کہ اللّٰہ ہم سب کو ایسی افات سے محفوظ رکھے، اپنا خیال رکھیں اور اس پاس کے لوگوں کا بھی حال معلوم کرتے رہیں۔