پشاور، موٹر سائیکل سوار ملزمان کی 2 کم عمر لڑکوں سے ڈکیتی، ویڈیو سامنے آگئی

پشاور (آئی ا ین پی )پشاور کی افغان کالونی میں  2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کم عمر لڑکوں سے ڈکیتی کی کوشش کی۔واردات کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمر 2 لڑکے موٹرسائیکل پر سوار تھے کہ مخالف سمت سے ملزمان آئے اور لڑکوں سے ڈکیتی کی کوشش کی۔ لڑکوں کو بچانے کیلئے 2 افراد ڈاکوئو ں کی طرف دوڑے جن پر ڈاکوئو ں نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق ڈاکوئو ں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔