لاہورایئرپورٹ چینی باشندہ حساس حصے میں گھس گیا

ژوہائوین والدین کوپروٹوکول دینے کے لیے جعلی ٹکٹ پربریفنگ ایریا میں داخل ہوا،اے ایس ایف نے پولیس کے حوالے کردیا 
لاہو(کرائم رپورٹر)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک چینی باشندہ ژوہائو ین کو جعلی ٹکٹ کے ذریعے بریفنگ ایریا میں داخل ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چینی شہری اپنے والدین کو پروٹوکول دینے کے لیے غیر قانونی طور پر ائیرپورٹ کے حساس حصے میں داخل ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کے والدین لاہور سے جدہ روانہ ہو رہے تھے اور وہ انہیں رخصت کرنے بریفنگ ایریا تک ساتھ جانا چاہتا تھا جس کے لیے اس نے جعلی ٹکٹ کا سہارا لیا ۔اس دوران ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے انسپکٹر سجاد حسین نے مشکوک سرگرمی پر چینی باشندے کو روکا، پوچھ گچھ کے دوران جعلی ٹکٹ کا انکشاف ہوا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔