پاکستان مخالف بیان دینے والا افغان باشندہ گرفتار

پشاور(نیٹ نیوز ) پاکستان کے خلاف بیان دینے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ افغان شہری شاہ نواز کی پاکستان مخالف بیان کی ویڈیو گزشتہ روز  سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق افغان شہری شاہ نواز کو دادزئی میں مہاجر کیمپ خزانہ سے گرفتار کیا گیا، افغان شہری نے پاکستان مخالف بیان دینے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بیان پر معافی بھی مانگی ہے