خادم مسجد تیسری منزل سے گر کر جاں بحق

 18 سالہ علی رضا زیرتعمیر کھڑکی پر بیٹھ کر فون سن رہاتھا،اونگھ آنے پر نیچے گر گیا،لاش ورثاء کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقے میں مسجد کا خادم فون سنتے ہوئے تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 18 سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی۔ نوجوان مسجد کے زیر تعمیر حصہ کی کھڑکی پر بیٹھ کر کال سن رہا تھا۔فون سننے کے دوران نوجوان نیند آنے سے نیچے گر گیا۔لاش کو تحویل میں لیکر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کر دی ۔