اسلام آباد : ہسپتال کی تیسری منزل سے گر کر نوجوان جاں بحق

پانچ بچوں کا باپ عمر مختار کے آر ایل ہسپتال میں لیبارٹری ٹیکنیشن کے طور پر ملازم تھا 
اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد میں ایک سرکاری اسپتال کی تیسری منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والا شخص عمر مختار کے آر ایل اسپتال میں لیبارٹری ٹیکنیشن کے طور پر ملازم تھا۔ وہ پیر کو صبح ڈیوٹی پر آیا اور اسپتال کی تیسری منزل پر جا کر مبینہ طور پر چھلانگ لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمر مختار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 48 سالہ عمر مختار پانچ بچوں کا باپ تھا