کینیڈا کی یونی ورسٹیوں کے اساتذہ امریکا کا غیرضروری سفر نہ کریں: ایڈوائزری جاری

 اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈا کی یونی ورسٹیوں میں تعلیمی عملے کی نمائندگی کرنے والی تنظیم نے اپنے اراکین کو امریکا کے غیر ضروری سفر سے خبردار کیا ہے۔ غیرملکی  خبر رسا ں ادارے کے مطابق کینیڈین ایسوسی ایشن آف یونی ورسٹی ٹیچرز نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پیدا کیے گئے سیاسی منظرنامے اور کچھ کینیڈین شہریوں کو سرحد عبور کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنے کی اطلاعات کے تناظر میں یہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔