یوکرین جدید پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم خود خریدے گا، ہمیں صرف اجازت چاہیے، صدر زیلنسکی کا انٹرویو
کیف (آئی این پی )یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ امریکا سے مفت میں فوجی مدد نہیں مانگ رہے، بل کہ اپنا دفاع مضبوط کرنے کے لیے امریکی میزائل سسٹم خریدنے کو تیار ہیں۔صدر زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ امریکا سے جدید پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنا چاہتے ہیں تاکہ روس کے حملوں سے اپنے شہروں کو بچا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین یہ میزائل خود خریدے گا، ہمیں صرف اجازت چاہیے۔لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ درخواست مسترد کر دی اور الزام لگایا کہ جنگ یوکرین نے خود شروع کی۔زیلنسکی نے واضح کیا کہ، ہمیں امریکا سے میزائل نظام چاہیے، لیکن ہم اس کے پیسے دینے کو تیار ہیں۔ ہم امداد نہیں مانگ رہے۔