یوکرینی فوج نے آرمی آف ڈرونز بونس سسٹم متعارف کرا دیا

لندن (آئی این پی) یوکرینی فوج نے جنگ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے آرمی آف ڈرونز بونس سسٹم متعارف کرایا ہے۔برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق آرمی آف ڈرونز بونس سسٹم یوکرینی فوجیوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔اس نظام کے تحت یوکرینی فوجی کامیاب ڈرون حملوں کے عوض پوائنٹس حاصل کرتے ہیں، جنہیں بعد میں ایک آن لائن اسٹور بریو 1 (Brave1) پر نیا اسلحہ، ڈرونز اور الیکٹرانک وارفیئر آلات خریدنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔یوکرینی حکام کے مطابق اس سسٹم کے تحت اب 400 ڈرون ٹیمیں سرگرم ہیں، جو اگست میں 95 تھیں۔یوکرین کے نائب وزیرِاعظم میخائیلو فیڈوروف نے کہا کہ یہ نظام فوجی یونٹس میں واقعی مقبول ہو چکا ہے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ جنگ کا انداز جدید ٹیکنالوجی کے
 ذریعے تیزی سے خودکار ہوتا جارہا ہے