رضاکارانہ امریکا چھوڑنے والوں کو مفت ٹکٹ و رقم دینے کا اعلان

اچھا برتا ئوکیا اور ضرورت ہوئی تو واپس بھی بلائیں گے، صدرٹرمپ کا ٹی وی انٹرویو
 واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے ایک نیا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جو افراد رضاکارانہ طور پر امریکا چھوڑیں گے، انہیں نقد رقم اور واپسی کا ہوائی ٹکٹ فراہم کیا جائے گا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر یہ افراد اچھے شہری ثابت ہوں تو انہیں قانونی طریقے سے دوبارہ امریکا آنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔ امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا، ہم انہیں کچھ رقم دیں گے، ہوائی ٹکٹ دیں گے، اور پھر اگر وہ اچھے ہوں اور ہمیں ان کی ضرورت ہو، تو ہم انہیں جلد از جلد واپس بلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قاتلوں کو نکال رہے ہیں، دیگر افراد کے لیے سیلف ڈیپورٹیشن پروگرام متعارف کروایا جائے گا۔