وائر لیس سسٹم کو اپ گریڈ کرکے بلا تعطل کمیونیکیشن کا نظام بھی فعال کر دیا گیا ،آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر
کوئٹہ (آئی این پی ) ریلویز پولیس نے بلوچستان میں چلنے والے ٹرینوں کی سکیورٹی کے لیے نیا پلان تشکیل دے دیا۔آئی جی ریلویز رائے محمد طاہر نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں میں سکیورٹی نفری کی تعداد دو گنا بڑھا کر 40اہلکار کر دی گئی ہے۔آئی جی ریلویز پولیس نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائر لیس سسٹم کو اپ گریڈ کرکے بلا تعطل کمیونیکیشن کا نظام بھی فعال کر دیا گیا۔ آئی جی ریلویز رائے محمد طاہر سبی اور مچھ ریلوے سٹیشنوں کی بائونڈری وال تعمیر کی جائے گی، برجیاں بنا کر سنائپر تعینات کیے جائیں گے۔نئے سسٹم سے کسی بھی ناگہانی ریلویز پولیس کا کمیونیکیشن سسٹم بہتر طور پر کام کرے گا، سکیورٹی کے پیش نظر 5 بلٹ پروف بوگیوں کی تیاری بھی جاری ہے۔بلٹ پروف بوگی پر لانگ رینج رائفل، نائٹ ویژن سکیورٹی آلات لگائے جائیں گے، بلوچستان میں سکیورٹی نفری کمی پوری کرنے کے لئے 150 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔