اکانومی کلاس150،ایئرکنڈیشن کلاس کاکرایہ 250روپے بڑھادیا گیا
مسافروں کو برگر، سینڈوچ، پیٹیز، چپس، کیک، جوس، چائے کا آپشن بھی فراہم
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، یہ اضافہ لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں کیا گیا ہے جو 150 سے 250 روپے تک ہے۔ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایے میں 150 روپے جبکہ ایئرکنڈیشن کلاس میں لاہور سے پنڈی تک کرایے میں 250 روپے بڑھائے گئے ہیں۔ مسافروں کیلئے کمپلیمنٹری سروسز کا اضافہ بھی کردیا گیا۔مسافر دوران سفر سنیکس اور چائے سے لطف اندوز ہو سکیں گے ،مسافروں کیلئے برگر، سینڈوچ، پیٹیز، چپس، کیک، جوس، چائے کا آپشن رکھا گیاہے ،حکام کے مطابق اے سی پارلر کا کرایہ 2500 ، اے سی بزنس کا کرایہ 2250 ، اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 2100 جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ 1300 روپے کردیا گیا ہے۔