کراچی : کالعدم تنظیم ایس آر اے کا دہشتگرد گرفتار

 کراچی (آئی این پی )محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سچل میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھودیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد سجاد شرعرف ببلو کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزم سجاد شرماضی میں قتل، اقدامِ قتل اور دھماکا خیز مواد رکھنے جیسے سنگین مقدمات میں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ تازہ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم حساس مقامات کی ریکی کرتا اور اپنی تنظیم کے دیگر کارندوں کو معلومات فراہم کرتا تھا۔